سورة الغاشية - آیت 11

لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس میں کوئی بیہودہ بات نہیں سنیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

, Ayah Number: 11] (11) اور وہاں وہ کوئی فضول اور لغوبات نہیں سنیں گے جس سے ان کی راحت و آسائش متاثر ہو، بلکہ ہمہ وقت ان کے کانوں تک اہل جنت اور فرشتوں کی اچھی باتیں، اللہ کی نعمتوں کا ذکر اور اللہ کی یاد کے لئے استعمال شدہ پاکیزہ الفاظ و کلمات پہنچتے رہیں گے۔