سورة الأعلى - آیت 8

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم آپ کو آسانی کی سہولت دیتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) اور اے میرے نبی ! آپ کو یہ بشارت بھی دی جاتی ہے کہ جو شریعت اسلامیہ آپ کو دی گئی ہے اس کی بنیاد سہولت و آسانی پر ہے، اس میں تکلیف مالا یطاق والی کوئی بات نہیں ہے۔ سورۃ الحج آیت(78) میں آیا ہے۔ ﴿وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ Ĭ ” اور اللہ نے دین میں تمہارے لئے کوئی مشکل بات نہیں رکھی ہے“