سورة الأعلى - آیت 2
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ ذات جس نے پیدا کیا اور پھر درست فرمایا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(2)اس اعلیٰ و ارفع رب کی ایک صفت یہ ہے کہ اس نے تمام مخلوقات کو پہلی بار پیدا کیا اور ہر مخلوق کو اس کے حساب حال مناسب شکل و صورت دی، جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ سب حکیم و علیم باری تعالیٰ کی صناعی اور کاریگری ہے جس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔