سورة الطارق - آیت 13
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ ایک فیصلہ کن بات ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بے شک قرآن کریم اس کا کلام ہے جو حق و باطل کے درمیان تفریق کرتا ہے اور برملا اعلان کرتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں اور قیامت کی آمد امر یقینی ہے۔