سورة الطارق - آیت 8
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یقیناً وہ خالق اسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8)اسی حقیقت کو اللہ تعالیٰ نے یوں بیان فرمایا ہے کہ وہ رب ذوالجلال جو تمام انسانوں کا نگراں و محافظ ہے، وہ یقینا انہیں دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔