سورة البروج - آیت 19

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے کفر کیا ہے اور جھٹلانے والے ہوئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ کی قوم کے کفار انکار حق میں فرعونیوں اور قوم ثمود سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں کہ قرآن و اسلام کی حقانیت پر روشن اور واضح دلائل آجانے اور فرعونیوں اور قوم ثمود کا انجام معلوم ہونے کے باوجود اپنے کفر و شرک پر اصرار کر رہے ہیں۔