سورة البروج - آیت 17

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(17/18) نبی کریم (ﷺ) کو تسلی دی جا رہی ہے اور صبر و شکیبائی کی تلقین کی جا رہی ہے کہ آپ کو فرعونیوں اور قوم ثمود کے عناد اور ان کی سرکشی کی خبر دی جا چکی ہے اور ان کے پاس بھیجے گئے رسولوں کی صبر و ضبط کی بات بھی بتائی جا چکی ہے کہ انہوں نے ہر تکلیف برداشت کی اور ان کے پائے ثبات میں لغزش نہیں آئی اس لئے آپ بھی صبر سے کام لیجیے اور میرا پیغام لوگوں تک پہنچاتے رہئے اور یہ جان لیجیے کہ جو لوگ آپ کی تصدیق نہیں کریں گے اور آپ پر ایمان نہیں لائیں گے ان کا انجام انہی فرعونیوں اور قوم ثمود کی طرح ہلاکت و بربادی ہوگا۔