سورة البروج - آیت 16

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو چاہے کرتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16)اور وہ مالک دوجہاں جو چاہتا ہے کرتا ہے ،کوئی نہیں جو اس کی مرضی کی راہ میں حائل ہو، اس لئے وہ جب چاہتا ہے کافروں اور سرکشوں کو ہلاک کردیتا ہے اور اپنے مخلص بندوں کی مدد کرتا ہے۔