سورة البقرة - آیت 52

ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لیکن ہم نے اس کے بعد پھر تمہیں معاف کردیا تاکہ تم شکر ادا کرو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس آیت میں انہیں یاد دلایا گیا ہے کہ ان کے اس جرم عظیم کو اللہ نے معاف کردیا کہ شاید وہ بطور شکر اس کی طرف رجوع کریں۔