سورة الانشقاق - آیت 1

إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب آسمان اپنے رب کے حکم سے پھٹ جائے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(1/2)آیت (1) سے(5)تک اللہ تعالیٰ نے بعث بعد الموت کی حقیقت کو باور کرانا چاہا اور کہا ہے کہ جب آسمان اپنے رب کا حکم سنتے ہی پھٹ جائے گا۔ اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے، ستارے بکھر جائیں گے اور شمس و قمر کی روشنی غائب ہوجائے گی۔