سورة المطففين - آیت 29
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(29)کفار و مجرمین اور صالحین اور اہل تقویٰ کا انجام اور ہر ایک کی جزا و سزا بیان کرنے کے بعد، اللہ تعالیٰ نے ابو جہل، ولید بن مغیرہ عاص بن وائل اور انہی جیسے دیگر مجرمین قریش کے ظلم و طغیان کا ذکر کیا کہ قیامت کے دن ان کےبارے میں کہا جائے گا ، کہ یہی وہ مجرمین ہیں جو دنیا میں ان مومنوں کی ہنسی اڑاتے تھے جو ایک اللہ پر ایمان لے آئےتھے، محمد (ﷺ) کو اس کا رسول مان لیا تھا اور اپنے آباء و اجداد کے مشرکانہ طور طریقوں سے تائب ہوگئے تھے۔