سورة المطففين - آیت 21

يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(21) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس مقدس کتاب کا مشاہدہ صرف مقرب فرشتے کرتے ہیں یا مفہوم یہ ہے کہ اس کتاب عظیم میں صرف اللہ کے مقرب فرشتوں، انبیاء وصدیقین اور شہداء کی روحوں کے تذکرے ہیں، یعنی ان کا مقام ان کے رب کے نزدیک بہت ہی اونچا ہے۔