سورة التكوير - آیت 25
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25)اگر آپ کاہن ہوتے تو کاہنوں کی طرح بغیر اجرت لئے اسے دوسروں کو نہ بتاتے، اس لئے اے اہل قریش ! تمہارا یہ کہنا بھی صحیح نہیں ہے کہ محمد کاہن ہیں اور قرآن کسی مرد ود شیطان کا کلام ہے جسے وہ محمد کو سکھاتا رہتا ہے۔