سورة التكوير - آیت 4

وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

4:لوگ شدت رعب و خوف سےدس ماہ کی حاملہ اونٹنیوں سے غافل ہوجائیں گے۔ جو عربوں کے نزدیک سب سے اچھی اور قیمتی دولت ہوتی ہے، تو پھر دوسری چیزوں سے ان کی غفلت کا کیا حال ہوگا یعنی لوگ نہایت پریشان و بدحال ہوں گے، انہیں اپنی جان کے بچاؤ کے سوا کسی چیز کی فکر نہیں ہوگی۔