سورة التكوير - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
سورۃ التکویر مکی ہے، اس میں انتیس آیتیں اور ایک رکوع ہے۔ تفسیر سورۃ التکویر نام : پہلی آیت میں لفظ ” کورت“ آیا ہے اسی سے اس کا نام ” التکویر“ ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ ﴿إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی ابن مردویہ نے عائشہ اور ابن زبیر (رض) سے بھی یہی روایت کی ہے۔