سورة عبس - آیت 32
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے فائدے کے لیے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(32)اللہ نے فرمایا کہ یہ ساری چیزیں ہم نے تمہارے لئےاور تمہارے جانوروں کے لئے پیدا کی ہیں ان نعمتوں کا تقاضا یہ ہے کہ تم اپنے رب کی عظیم قدرت اور یوم آخرت پر ایمان لے آؤ، اس کے شکر گزار بندے بنو اور عمل صالح کی زندگی اختیار کرو۔