سورة عبس - آیت 11

كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہرگز نہیں یہ تو ایک نصیحت ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(11) اس واقعے میں دوسروں کے لئے عبرت ہے کہ جب ایسے برتاؤ پر اللہ نے آپ (ﷺ) کو عتاب فرمایا، جن کا عظیم مقام اللہ کے نزدیک سب کو معلوم ہے تو پھر دوسرے اگر ایسا کریں گے تو ان کا انجام کیا ہوگا، بعض مفسرین کرام نے ﴿ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ میں ” ھا“ کا مرجع ان آیات میں موجود اس نصیحت کو مانا ہے کہ دعاۃ الی اللہ کو لوگوں کے ساتھ معاملہ کرنے میں مساوات کا خیال رکھنا چاہئے۔