سورة النازعات - آیت 35
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ مَا سَعَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جس دن انسان اپنا کیا کرایا یاد کرے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(35) تو ہر انسان کے سامنے اس کے تمام اعمال پیش کردیئے جائیں گے اور وہ ایک ایک عمل کو یاد کرنے لگے گا اور کافر کو یقین ہوجائے گا کہ یہی وہ دن ہے جس کا وہ انکار کرتا تھا۔