سورة النازعات - آیت 33

مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(33)جو انسانوں اور حیوانات کے کام آتے ہیں۔ توجو قادر مطلق اللہ مذکورہ بالا اشیاء کی تخلیق پر قادر ہے، وہ یقیناً اس کی قدرت رکھتا ہے کہ وہ تمام بنی نوع انسان کو دوبارہ زندہ کر کے انہیں میدان محشر میں جمع کرے اور ان کے اعمال کا انہیں بدلہ دے۔ سورۃ یٰسین آیت(81) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُمĬ ” کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا ہے وہ انسانوں جیسا دوبارہ پیدا کرنے پر قادر نہیں ہے“ اور سورۃ غافر آیت (57) میں فرمایا ہے : ﴿لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ Ĭ” یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش آدمی کی تخلیق سے بڑی بات ہے۔ “