سورة النازعات - آیت 27
أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا تمہیں پیدا کرنا مشکل کام ہے یا آسمان کو پیدا کرنا مشکل ہے ؟ جسے اللہ نے بنایا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(27)یہاں خطاب قریش کے ان لوگوں سے ہے جو بعث بعد الموت کو نہیں مانتےتھے، کہ جو قادر مطلق آسمانوں اور زمین کی تخلیق پر قادر ہے، جس نے رات اور دن بنائے ہیں، زمین سے پانی کے چشمے جاری کئے ہیں، نباتات پیدا کئے ہیں ، اس کے لئے تمہیں اور تم جیسوں کو دوبارہ پیدا کرنا بہت ہی آسان ہے۔