سورة النازعات - آیت 13

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بس وہ صرف ایک زور دار ڈانٹ ہو گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(13)اللہ تعالیٰ نے ان کے اس کفر مکرر کی تردید کرتے ہوئے فرمایا کہ تم کتنے نادان ہو کر اللہ تعالیٰ کے لئے جو خالق ارض و سماوات ہے، اس بات کو مشکل سمجھتے ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ زندہ کرے۔ ارے ! وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی۔