سورة النبأ - آیت 27

إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ کسی حساب کی توقع نہیں رکھتے تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(27) انہوں نے اپنے آپ پر ظلم اس طرح کیا تھا کہ انہیں آخرت پر یقین نہیں تھا، وہ سمجھتے تھے کہ حساب اور جزا و سزا کا کوئی دن آنے والا نہیں ہے، اسی لئے انہوں نے آخرت میں نجات پانے کے لئے کوئی کار خیر نہیں کیا۔