سورة النبأ - آیت 12

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم نے تم پر سات مضبوط آسمان بنائے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) اللہ تعالیٰ نے اپنے مزید مظاہر قدرت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : لوگو ! ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں جن کی ساخت بہت ہی محکم اور مضبوط ہے، زمانے کی گردش ان میں اثر انداز نہیں ہوتی ہے جب سے اللہ نے انہیں بنایا ہے اب تک ان میں کوئی سوراخ یا شگاف نہیں پیدا ہوا ہے۔ جوں کے توں ہیں اور رہیں گے، یہاں تک کہ جب قیامت آئے گی تو وہ اللہ کے حکم سے زوال پذیر ہوجائیں گے۔