سورة النبأ - آیت 10
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور رات کو پردہ بنا دیا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10)اور ہم نے رات کو تمہارے لئے لباس بنایا ہے، جس طرح لباس آدمی کے جسم کو ڈھانک لیتا ہے، اسی طرح رات کی تاریکی اسے ڈھانک لیتی ہے اور اسے سکون و راحت پہنچاتی ہے۔