سورة المرسلات - آیت 47

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(47)اور قیامت کے دن ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ ہلاکت و بربادی ہوگی تم جیسوں کے لئے جو اللہ اس کے رسول، اس کی کتاب اور روز آخرت کو جھٹلاتے ہیں۔