سورة المرسلات - آیت 12
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کس دن کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12) انبیاء و رسل کے لئے فیصلے کا مقرر کیا ہوا وقت، ایک بہت ہی ہیبت ناک اور خطرناک دن تک مؤخر کردیا گیا ہے یہ وہ دن ہوگا جب کافروں کو رسوا کیا جائے گا اور وہ شدید عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے اور مؤمنوں کی تکریم ہوگی اور انہیں جنت میں داخل کیا کیا جائے اور اس دن آخرت سے متعلق وہ تمام باتیں کھل کر سامنے آجائیں گی جن سے انبیائے کرام اپنی قوموں کو ڈرایا کرتے تھے۔ قرآن کریم نے﴿لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ Ĭ میں استفہام کا اسلوب، اس دن کی ہیبت ناکی کے اظہار کے لئے اختیار کیا ہے۔