سورة المرسلات - آیت 10

وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور پہاڑ اڑا دئیے جائیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10) اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے اور غبار بن کر فضا میں اڑنے لگیں گے، اللہ تعالیٰ نے سورۃ طہ آیت (50)میں فرمایا ہے : ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا Ĭ ” وہ آپ سے پہاڑوں کی نسبت پوچھتے ہیں، تو آپ کہہ دیجیے کہ انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا“۔