سورة المرسلات - آیت 3

وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بادلوں کو پھیلاتی ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3)اور ” الناشرات‘ سے مراد یا تو ہوائیں ہیں جو بادل اور بارش کو فضا میں پھیلا دیتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الروم آیت (84) میں فرمایا ہے : ﴿اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ Ĭ” اللہ ہی ہواؤں کو بھیجتا ہے جو بادل کو بکھیر دیتی ہیں، پھر اللہ تعالیٰ اسے آسمان میں پھیلا دیتا ہے۔“ یا اس سے مراد فرشتے ہیں جو زمین میں احکام شریعت، علم و حکمت اور نبوت و ہدایت کو پھیلا دیتے ہیں ، حافظ ابن کثیر کے نزدیک راجح یہی ہے کہ المرسلات، العاصفات اور الناشرات تینوں سے مراد ہوائیں ہیں، جن کی تفصیل اوپر گزر چکی ہے۔