سورة الإنسان - آیت 5

إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نیک لوگ شراب کے جام پئیں گے جن میں کافور کی آمیزش ہو گی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(5) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ان نعمتوں کی خبر دی ہے جو اس نے مؤمنین صالحین کے لئے تیار رکھی ہے، فرمایا کہ ایسے لوگ نہایت لذیذ شراب پئیں گے جس میں کافور ملا ہوگا، تاکہ اسے ٹھنڈا کر دے اور اس کی تیزی کو زائل کر دے اور یہ کافور نہایت ہی لذیذہوگا اور دنیاوی کافور کی خرابیوں سے پاک ہوگا۔