سورة القيامة - آیت 37

أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِيٍّ يُمْنَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا انسان ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو رحم مادر میں ٹپکایا جاتا ہے؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(37)آدمی اگر اپنی تخلیق کی ابتدا پر غور کرے تو ایمان لے آئے کہ باری تعالیٰ یقیناً اسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اسے خوب معلوم ہے کہ وہ منی کا ایک حقیر قطرہ تھا جسے اس کے باپ کی پیٹھ سے نکال کر اس کی ماں کے رحم میں ٹپکایا گیا۔