سورة القيامة - آیت 17
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس کو یاد اور بیان کروانا ہمارے ذمہ ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17) یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں آپ کے سینے میں محفوظ کردیں تاکہ نزول وحی ختم ہونے کے بعد آپ انہیں پڑھیں ۔