سورة القيامة - آیت 14

بَلِ الْإِنسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بلکہ انسان اپنے آپ کو خوب جانتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (14) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : بلکہ انسان کے اعضاء و جوارح اس کے کرتوتوں کی گواہی دیں گے، جیسا کہ سورۃ النور آیت (24)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَĬجس دن کافروں کی زبانیں ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے خلاف ان کے کرتوتوں کی گواہی دیں گے۔