سورة القيامة - آیت 7

فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب آنکھیں پتھرا جائیں گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7)اللہ تعالیٰ نے اس کے اس استہزاء آمیز سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ ہاں جب قیامت آئے گی تو آدمی کی آنکھیں شدت خوف و دہشت سےپتھرا جائیں گی اور حرکت کرنے سے رک جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ ابراہیم آیت (42) میں فرمایا ہے : ﴿إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُĬ اللہ تعالیٰ انہیں اس دن تک مہلت دیئے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ “