سورة القيامة - آیت 4
بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیوں نہیں ؟ ہم تو اس کی انگلیوں کے پور پور تک بنا دینے پر قادر ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4)یہ اس کی خام خیالی ہے، ہم یقیناً اس بات پر قادر ہے کہ اس کی ہڈیوں کو جمع کریں، بلکہ ہم تو اس سے بڑی بات کی قدرت رکھتے ہیں کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کو اونٹ اور گدھے کی کھر کی مانند یکجا کردیں، تاکہ ان سے وہ دقیق و باریک کام نہ لے سکے جو وہ اپنی انگلیوں کے ذریعہ لیتا ہے۔ آیت (4) کا دوسرا مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ہم تو انسان کی انگلیوں کو بننے پر قادر ہیں جو چھوٹی اور نازک ہوتی ہیں اور ایک دوسرے سے الگ اور حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تو پھر اس کے جسم کی بڑی ہڈیوں کو دوبارہ بنانے پر کیوں نہیں قادر ہوں گے جبکہ پہلی بار ہم نے ہی انہیں بنایا تھا۔