سورة المدثر - آیت 35
إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بلاشبہ جہنم بڑی چیزوں میں سے ایک ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (35) میں اللہ تعالیٰ نے جہنم کے بارے میں خبر دی کہ وہ تو نہایت خطرناک اور ہیبت ناک مصیبتوں میں سے ایک مصیبت ہے، اور اس بیان سے مقصد لوگوں کو ڈرانا ہے۔