سورة المزمل - آیت 18

السَّمَاءُ مُنفَطِرٌ بِهِ ۚ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جس کی سختی سے آسمان پھٹ جائے گا بے شک اللہ کا وعدہ پورا ہو کر رہنا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18)اور آسمان مارے رعب ودہشت کے پھٹ جائے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ حتمی وعدہ ہے، اسے پورا ہونا ہے، اور قیامت کو ضرور واقع ہونا ہے، اس لئے اے اہل قریش ! تم اس دن کے عذاب سے بچنے کی تدبیر ضرور کرلو، اور وہ تدبیر اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوجانا ہے۔