سورة المزمل - آیت 14

يَوْمَ تَرْجُفُ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال یہ ہوگا کہ جیسے ریت کے بکھرے ہوئے ڈھیرہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14)اور ان کا یہ انجام اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑپوری شدت کے ساتھ ہلنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کے تودے بن کرپانی کی طرح بہہ پڑیں گے۔