سورة المزمل - آیت 9
رَّبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ مشرق ومغرب کا مالک ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں، لہٰذا اسی کو اپنا کار ساز سمجھو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9)جو مشرق و مغرب کا رب ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اپنے تمام امور میں صرف اسی پربھروسہ کیجیے اسکے سواکسی کو اپنا کار ساز نہ مانئے، وہ آپ کے لئے کافی ہوگا اور ہر حال میں آپ کا حامی و ناصر ہوگا ۔