سورة المزمل - آیت 4
أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دیں، اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت(4)کے دوسرے حصہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کو نصیحت کی کہ آپ قرآن کریم کی تلاوت اطمینان کے ساتھ کیجیے، بایں طور کہ تمام حروف و کلمات اور حرکات و سکنات واضح ہوں، قرآن کے معانی قلب میں اترتے چلے جائیں۔