سورة الجن - آیت 12

وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اسے عاجز کرسکتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12)جنوں نے یہ بھی کہا : اب ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور ہم محض عاجز و بے بس ہیں، ہماری پیشانیاں اللہ کے اختیار میں ہیں، ہم زمین پر کسی حال میں اسے عاجز نہیں بناسکتے اور اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جاسکتے۔