سورة الجن - آیت 9

وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ ۖ فَمَن يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدْ لَهُ شِهَابًا رَّصَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یقیناً پہلے ہم کچھ سننے کے لیے آسمان میں بیٹھنے کی جگہ پالیتے تھے مگر اب جو سننے کی کوشش کرتا ہے وہ اپنے لیے گھات میں شہاب ثاقب پاتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)اور ہم پہلے اپنی مخصوص جگہوں میں بیٹھ کر فرشتوں کی باتیں سننے کی کوشش کرتے تھے، لیکن اب حال یہ ہے کہ جو کوئی چھپ کر سننا چاہے گا اسے انگاروں کا سامنا کرنا پڑے گا جو اسے جلانے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔