سورة الجن - آیت 7

وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) ان جنوں نے اپنی قوم کو یہ بھی بتایا کہ انسان بھی تمہاری ہی طرح اس گمان میں مبتلا تھے کہ اللہ تعالیٰ کسی شخص کو اپنا رسول بنا کر لوگوں کو توحید کی دعوت دینے اور انہیں شرک سے ڈرانے کے لئے نہیں بھیجے گا۔ آیت کا دوسرا مفہوم یہ ہوسکتا ہے کہ انسان بھی تمہاری ہی طرح اس گمان میں مبتلا تھے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا۔