رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا
میرے رب مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے اور سب مومن مردوں اور مومن عورتوں کو معاف فرما دے، اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کرنا۔
(28) کافروں پر بد دعا کرنے کے بعد نوح (علیہ السلام) نے آخر میں اپنے لئے، اپنے ماں باپ کے لئے اور ان تمام مؤمن مردوں اور عورتوں کے لئے مفغرت کی دعا کی جو ان کے گھر میں داخل ہوں اور آیت کے آخر میں پھر کافروں پر بد دعا کی اور کہا کہ اے اللہ ! تو ظالموں اور کافروں کی ہلاکت و بربادی اور نقصان و خسارہ میں اضافہ ہی کرتا رہ۔ امام شوکانی لکھتے ہیں کہ نوح (علیہ السلام) کی بد دعا قیامت تک ہونے والے ہر کافر کو شامل ہے، جیسا کہ ان کی نیک دعا قیامت تک آنے والے ہر مؤمن مرد و عورت کو شامل ہے۔ وباللہ التوفیق۔