سورة نوح - آیت 26

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور نوح نے کہا میرے رب ان کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے والا نہ چھوڑ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(26) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نوح (علیہ السلام) کی اس دعا کا ذکر کیا ہے جس کے سبب طوفان آیا اور تمام اہل کفر ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا، میرے رب ! اب خشک زمین پر کسی بھی کافر کو نہ رہنے دے۔