سورة نوح - آیت 3

أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ کہ تم اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3)میری دعوت یہ ہے کہ تم سب صرف اللہ کی بندگی کرو اس کی عبادت میں غیروں کو شریک نہ بناؤ، اور ہر حال میں اس سے ڈرتے رہو اور جس کام کا میں تمہیں حکم دیتا ہوں اور جس سے منع کرتا ہوں ان سب میں میری اطاعت کرو اس لئے کہ میں اللہ کا پیغمبر ہوں، میں اسی کے حکم کے مطابق تمہیں کسی کام کا حکم دیتا ہوں اور کسی کام سے روکتا ہوں۔