أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَمَن يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ لعنت کردے آپ اس کا کوئی مددگار نہیں پائیں گے
59۔ یہود اللہ کی لعنت کے مستحق اس لیے ہوئے کہ انہوں نے بت پرستوں کو مسلمانوں پر فوقیت دی، جو رسول اللہ (ﷺ) پر ایمان لائے تھے اور دین اسلام اور رسول اللہ (ﷺ) کی صداقت کا علم رکھتے ہوئے، ایسی بات اس لیے کہی تاکہ مشرکینِ مکہ ان کا ساتھ دیں، چنانچہ بظاہر ان کی سازش کامیاب رہی، اور مکہ اور اطراف و جوانب کے کفار مسلمانوں کے خلاف ٹوٹ پڑے، اور غزوہ احزاب کے لیے جمع ہوگئے، اور مسلمانوں اور شہر مدینہ کو اتنا بڑا خطرہ لاحق ہوگیا کہ رسول اللہ (ﷺ) کو کافروں سے بچاؤ کے لیے مدینہ منورہ کے اردگرد خندق کھودنا پڑا، لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی حفاظت فرمائی، اور محض اپنے رحم و کرم سے دشمنوں کو مار بھگایا،