سورة المعارج - آیت 30

إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

سوائے اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں پر جن کے بارے میں ان پر کوئی ملامت نہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(30)البتہ اگر وہ اپنی بیویوں سے جماع کرتے ہیں، یا ان لونڈیوں سے جنہیں اسلامی جہاد یا شرعی طور پر خرید کر حاصل کیا تھا تو وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔