سورة المعارج - آیت 28

إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیونکہ ان کے رب کا عذاب ایسا ہے جس سے بے خوف نہیں ہونا چاہیے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(28)اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ اللہ کا عذاب کسی کو بھی اپنی گرفت میں لے سکتا ہے اس سے بے خوف ہو کر کافرو منافق ہی زندہ رہتا ہے، مؤمن اپنے رب کے خوف سے ہر وقت کا نپتا رہتا ہے۔