سورة الحاقة - آیت 49
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (49)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! ہمیں پوری خبر ہے کہ تم میں سے بعض لوگ دنیاوی فائدے کی خاطر اور خواہش نفس کی پیروی میں اس قرآن کی تکذیب کرتے ہیں۔