سورة الحاقة - آیت 38
فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
سو میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جو تم دیکھتے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(38)مشرکین مکہ کی تردید کی گئی ہے جو قرآن کے کلام الٰہی ہونے کا انکار کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! میں ان تمام چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جنہیں تم دیکھتے ہو۔